Loading
این سی سی آئی اے نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی-6 میں غیر ملکیوں کے آن لائن کال سینٹر پر چھاپہ مار کر سائبر کرائم میں استعمال ہونے والی ڈیوائسز قبضے میں لے لیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انٹیلی جنس معلومات پر وارنٹ کے ساتھ جی-6 میں کال سینٹر پر ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی اور چھاپے کے دوران سائبر کرائم میں استعمال ہونے والی تمام ڈیجیٹل ڈیوائسز اور مواد ضبط کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ چھاپے کے وقت سائبر کرائم میں ملوث غیر ملکی اور مقامی ملزمان موقع پر موجود نہیں تھے جبکہ ضبط کیے گئے ڈیجیٹل سامان کو تفصیلی فارنزک معائنے کے لیے لیبارٹری ارسال کر دیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ فرانزک و تحقیقات مکمل ہونے پر تفصیلات فراہم کی جائیں گی، دھوکا دہی، جعلی کال سینٹرز اور آن لائن فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل