Monday, August 24, 2026
 

ایران سے معاہدے کی امید؛ امریکی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی

 



امریکا اور ایران کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھلنے کی امیدوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 فیصد کمی ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل کے ستمبر کے سودے 3.20 ڈالر سے 3.27 فیصد تک کمی کے بعد 94.61 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔ اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 3.71 ڈالر یا 3.86 فیصد کم ہوکر 92.31 ڈالر فی بیرل ہوگئی اور دن بھر قیمت میں کمی کا رجحان غالب رہا جسے سرمایہ کاروں نے مثبت قرار دیا۔ سرمایہ کاروں میں یہ امید اس وقت پیدا ہوئی ہے جب ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل معمول پر آنے کا امکان ہے۔ اسی توقع نے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کی خبر نے بھی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کی توقعات کو تقویت دی ہے۔ اسی وجہ سے سرمایہ کاروں نے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کے امکانات کو وقتی طور پر نظر انداز کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا تھا کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہونے سے آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل محدود ہوگئی تھی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل