Loading
لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے امید ظاہر کی ہے کہ ایپل مستقبل میں پاکستان میں اپنا آفس قائم کرسکتا ہے۔
اسٹیٹسن سینڈرز کے مطابق گوگل کی جانب سے پاکستان میں مقامی موجودگی قائم کرنے کے بعد دیگر بڑی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بھی پاکستانی مارکیٹ میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔
پاکستان کی تیزی سے وسعت اختیار کرتی ڈیجیٹل مارکیٹ، ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال اور آئی ٹی شعبے میں موجود مواقع نے عالمی کمپنیوں کی توجہ حاصل کی ہے۔ گوگل کی مقامی سطح پر موجودگی کو بھی پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
امریکی قونصل جنرل کی جانب سے ایپل کے ممکنہ فزیکل آفس کے حوالے سے امید کا اظہار ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر اپنی جگہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
اگر ایپل پاکستان میں باقاعدہ فزیکل دفتر قائم کرتا ہے تو یہ ملک کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوسکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل