Tuesday, August 25, 2026
 

کراچی میں خاتون کیساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے والا اوباش گرفتار

 



کراچی کے علاقے الفلاح سوسائٹی میں باحجاب خاتون کو سرعام ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کے مطابق واقعہ 18 اگست کی صبح 7 بجے الفلاح سوسائٹی بلاک سی میں پیش آیا جس کی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی۔ الفلاح پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور کارروائی کرتے ہوئے نازیبا حرکت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت عزیر ولد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ ملزم نے گلی سے گزرنے والی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی تھی،  فوٹیج میں ملزم کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل