Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے بین الاقوامی پانیوں میں موجود تمام بارودی سرنگیں یا تو ہٹا دی ہیں یا دھماکے سے تباہ کردی گئی ہیں۔
اس بات کا دعویٰ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کیا۔ وہ یہ دعویٰ اس سے قبل بھی کئی بار کرچکے ہیں لیکن اس بار یہ دعویٰ انھوں نے امریکی بحریہ کے حوالے سے کیا۔
امریکی صدر کے بقول امریکی بحریہ نے آگاہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے بین الاقوامی پانیوں سے تمام بارودی سرنگیں صاف کردی گئی ہیں۔ اب یہ علاقہ جہاز رانی کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر کسی بحری جہاز یا کشتی نے دوبارہ بارودی سرنگیں نصب کرنے کی کوشش کی تو اسے فوری اور منظم طریقے سے تباہ کردیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی اسپیس فورس آبنائے ہرمز کے ہر مربع انچ کی نگرانی کر رہی ہے اور بارودی سرنگیں بچھانے کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی مکمل طور پر نافذ رہے گی۔
دوسری جانب عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ کے دعوے کے باوجود آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں تجارتی جہاز رانی پر جنگ کے اثرات بدستور موجود ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کیے جانے کا دعویٰ کیا ہو۔ 18 اگست کو بھی تقریباً اسی نوعیت کا بیان دے چکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل