Tuesday, August 25, 2026
 

لاہور؛ 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار

 



لاہور میں شالیمار پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے 10سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی منزہ کرامت نے بتایا کہ 10 سالہ بچی ٹیوشن پڑھنے کے لیے گھر سے نکلی تو گلی میں موجود تنویر نامی شخص نے بسکٹ دینے کے بہانے اپنے پاس بلایا اور ملزم معصوم بچی کو ورغلا کر اپنے ساتھ گھر لے گیا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ بچی نے ملزم کی نازیبا حرکات دیکھ کر شور مچانا شروع کر دیا، جس کے بعد شالیمار پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم تنویر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی منزہ نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل