Loading
آئی جی آزادجموں وکشمیر کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے اربوں روپے مالیت سے بنی سڑکوں کو کھود کر تباہ جبکہ درختوں کو کاٹ کر لکڑی ٹمبر مافیا کو فروخت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے پریس کانفرنس کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کو بے نقاب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے اربوں روپے سے بنی سڑکوں کو کھود کرتباہ کیا اوردرختوں کو کاٹ کر ٹمبر مافیا کے حوالے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے اپنے کارندے کہتے تھے کہ بازار اور مارکیٹیں بند کر دیں گے، کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے باعث یہاں پر سیاحت اور تعلیم تباہ ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فورسز کے جوان مظاہرین کے ہاتھوں شہید اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے جبکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند خواتین کو ڈھال بناکر چھپ کرفورسز پر فائرنگ کرتے ہیں اس کے باوجود فورسز تو فائرنگ کاردعمل نہیں دے رہی بلکہ صبروتحمل کامظاہرہ کررہی ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند جدید اور ممنوعہ ہتھیاروں ایم 4 اور ایم7 سے لیس افراد کون سے پرامن احتجاج کا حصہ ہیں؟ لوگوں کا روزگار، بے گناہ افراد کا قتل و اغوا اور فورسز کی پوسٹوں پر گرینیڈ حملے کرنے والے پرامن لوگ ہرگز نہیں ہو سکتے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل