Friday, July 17, 2026
 

لاہور والوں کے لیے بڑی خوشخبری؛ مریم نواز نے اہم فیصلہ کرلیا

 



مریم نواز نے اہلِ لاہور کے لیے اہل فیصلہ کرتے ہوئے خوشی کی خبر دی ہے۔ پنجاب حکومت  نے لاہور میں  مریم نواز اسپورٹس سٹی بنانے  کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں فزیبلٹی اسٹڈی کی بھی منظوری دے دی  گئی ہے۔ منصوبے کے مطابق پنجاب  میں عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے مریم نواز اسپورٹس سٹی بنایا جائے گا  اور اس  کے لیے  لاہور میں 300 ایکڑ رقبے پر ایک جدید، مربوط اور بین الاقوامی معیار کا اسپورٹس سٹی قائم کیا جائے گا ۔ فزیبلٹی اسٹڈی میں لاگت، مالیاتی پائیداری، ماحولیاتی اثرات اور تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس کی بنیاد پر منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے ٹھوس اور مؤثر فیصلہ کیا جا سکے گا ۔ اسی طرح مجوزہ مقام کا تفصیلی سروے، زمین کی دستیابی، رسائی، جغرافیائی صورتحال اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کا سروے کیا جائے گا ۔ ٹریفک کے اثرات، جیو ٹیکنیکل تحقیقات، یوٹیلیٹی سسٹمز، ماحولیاتی و سماجی اثرات اور دیگر تمام تکنیکی امور کا جائزہ بھی  لیا جائے گا۔ جامع ماسٹر پلان میں تمام کھیلوں کی سہولیات، سڑکوں کا جال، پارکنگ، لینڈ اسکیپنگ، یوٹیلیٹیز اور دیگر معاون انفراسٹرکچر شامل ہوگا۔ مجوزہ مریم نواز اسپورٹس سٹی میں عالمی معیار کی متعدد کھیلوں کی سہولیات قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ملٹی پرپز آؤٹ ڈور اسٹیڈیم، ملٹی اسپورٹس انڈور کمپلیکس، اولمپک معیار کا سوئمنگ ایرینا، ویلوڈروم، اسکواش ایرینا، لان ٹینس، پیڈل ٹینس اور فٹسال کورٹس، تیر اندازی کمپلیکس، ملٹی پرپز اسپورٹس گراؤنڈ، اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ، کھلاڑیوں کے ہاسٹل، انتظامی دفاتر، کمرشل ایریاز، ریسٹورنٹس، سڑکیں، پارکنگ، یوٹیلیٹیز، لینڈ اسکیپنگ اور دیگر عوامی سہولیات شامل ہوں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل