Friday, July 17, 2026
 

20 جولائی تک ہر قیمت پر زندہ رہوں گا، سونم وانگچک کا اعلان

 



ماہرِ تعلیم اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے اپنی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے 20ویں روز اعلان کیا ہے کہ وہ 20 جولائی تک ہر قیمت پر زندہ رہیں گے۔ سونم وانگچک نے دہلی کے جنتر منتر میں جاری احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ’’میں جسمانی طور پر کمزور ضرور ہوں، لیکن اندر سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں۔ 20 جولائی کو ہم پارلیمنٹ کی جانب پرامن مارچ کریں گے اور جمہوریت کے مندر میں اپنی آواز پہنچائیں پہچائیں گے۔‘‘ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ، ’’میں ہر قیمت پر 20 جولائی تک زندہ رہوں گا، اگر آپ نہ آئے اور 20 جولائی کامیاب نہ ہوئی تو میں بھوت بن کر واپس آئوں گا۔‘‘ اس پر شرکا نے بھرپور نعرے بازی کی۔   “...तो फिर मैं भूत बनकर वापस आऊँगा” ◆ तंतर-मंतर पर भूख हड़ताल करने के दौरान सोनल बांगचुक ने कहा @Wangchuk66 | #SonamWangchuk | Sonam Wangchuk pic.twitter.com/QD3vaqiXxl — News24 (@news24tvchannel) July 17, 2026 دوسری جانب، ڈاکٹروں نے ان کی صحت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کا وزن مزید 350 گرام کم ہوا، جس کے بعد مجموعی طور پر ان کا وزن تقریباً 9.5 کلوگرام کم ہو چکا ہے۔ ان میں ہلکی پانی کی کمی کی علامات بھی پائی گئیں۔ تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی طور پر مکمل طور پر ہوش میں ہیں۔ یاد رہے کہ طبی ٹیم نے ایک روز قبل خبردار کیا تھا کہ طویل بھوک ہڑتال کے باعث سونم وانگچک کی حالت تشویشناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور اگر احتجاج جاری رہا تو اعضا کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل