Loading
انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گس اٹکنسن کو واضح ہدایت دی تھی کہ وہ میچ جتانے پر توجہ دیں اور ان کے 99 ناٹ آؤٹ رہ جانے کی فکر نہ کریں۔
یہ واقعہ بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پیش آیا، جہاں انگلینڈ نے چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
234 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو ابتداء ہی میں نقصان اٹھانا پڑا جب جسپریت بمراہ نے پہلی ہی گیند پر بین ڈکٹ کو آؤٹ کر دیا جبکہ جیکب بیتھل اور کپتان ہیری بروک بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔
ایسے میں روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی اننگز کو سنبھالا اور ناقابل شکست 99 رنز بنا کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
Fifty up for our Joe ❤️
???? @IGCom pic.twitter.com/DI21uTqt30
— England Cricket (@englandcricket) July 16, 2026
میچ کے اختتامی لمحات میں روٹ اپنی سنچری کے انتہائی قریب تھے لیکن انہوں نے ایٹکنسن سے کہا کہ اگر موقع ملے تو فوراً میچ ختم کر دیں۔
ایٹکنسن نے اسی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے ایک چوکا لگا کر انگلینڈ کو کامیابی دلائی جس کے باعث روٹ صرف ایک رن کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔
میچ کے بعد روٹ نے کہا کہ ذاتی سنگ میل سے زیادہ اہم ٹیم کی کامیابی ہوتی ہے اور ایک کھلاڑی کے لیے میچ جتوانے سے بڑھ کر کوئی احساس نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لارڈز میں ہونے والے فیصلہ کن مقابلے سے قبل یہ فتح انگلینڈ کے اعتماد میں اضافہ کرے گی اور ٹیم کو دباؤ والے مقابلوں کے لیے مزید تیار کرے گی۔
Everything you need to know about Joe Root, in one sentence ❤️
— England Cricket (@englandcricket) July 16, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل