Friday, July 17, 2026
 

جو روٹ کی ناقابل شکست 99 رنز کی اننگز، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے دی

 



انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 234 رنز کا ہدف جو روٹ کے شاندار اور ناقابل شکست 99 رنز کی اننگز کی بدولت 35 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور بین ڈکٹ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے جبکہ جیکب بیتھل اور کپتان ہیری بروک بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ مشکل صورتحال میں جو روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا اور 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کا ساتھ ابتدا میں سیم کرن، بعد ازاں ول جیکس اور آخر میں گس ایٹکنسن نے دیا جنہوں نے ناقابل شکست 23 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ اس سے قبل بھارت کی پوری ٹیم 44 اوورز میں 233 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ ویرات کوہلی نے 65 اور شریاس ائیر نے 66 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور گس ایٹکنسن نے 3، 3، ثاقب محمود نے 2 جبکہ سیم کرن اور ول جیکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل