Loading
بھارتی اداکار وکی کوشل نے اہلیہ کترینہ کیف کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی جو مداحوں کو بہت پسند آرہی ہے۔
اداکارہ کترینہ کیف کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر اور اداکار وکی کوشل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دل چھو لینے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام لکھا ہے۔
وکّی کوشل کی شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ایک ہاتھ میں کیک کا بڑا سا ٹکڑا ہے جبکہ دوسرے ہاتھ سے انہوں نے کترینہ کیف کو بانہوں میں بھر رکھا ہے۔ پس منظر میں ’ہیپی برتھڈے‘ کے بینر کے ساتھ سالگرہ کی سجاوٹ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
اداکار نے تصویر کے ساتھ مختصر مگر محبت بھرے الفاظ میں لکھا کہ، ’جان، جنم دن مبارک ہو‘۔ اس کے ساتھ انہوں نے سرخ دل والے ایموجیز بھی شامل کیے۔
تصویر میں کترینہ کیف نے سفید ٹاپ کے ساتھ ڈینم جیکٹ پہن رکھی ہے جبکہ وکّی کوشل سفید شرٹ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل