Loading
ہکلہ۔ڈی آئی خان موٹروے پر موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ ادویات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دورانِ پیٹرولنگ افسران نے ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی، اس دوران گاڑی سے 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ ادویات برآمد ہوئیں۔
کارروائی کے دوران گاڑی میں موجود ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ برآمد شدہ ادویات اور گاڑی کو قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ادویات کو ژوپ سے پشاور منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم بروقت کارروائی کے باعث اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل