Loading
ضلع خانیوال کے علاقے پیرووال میں جعلی اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 3 نوسرباز سی سی ڈی ملتان نے گرفتار کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان سستی اشیاء کا لالچ دے کر شہریوں کو گھروں میں بلاتے تھے جبکہ ملزمان خود کو سی سی ڈی اہلکار ظاہر کر کے شہریوں سے بھاری رقوم بٹورتے تھے۔
گرفتار ملزمان میں احسان حیدر عرف شانی، حمزہ اور غضنفر شامل ہیں۔ جعلی سی سی ڈی اہلکار دوران واردات اصلی سی سی ڈی ملتان کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔
سی سی ٹی خانیوال کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل