Friday, July 17, 2026
 

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا میں جنگلاتی آگ کے باعث نیویارک میں فائنل کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

 



کینیڈا میں لگنے والی جنگلاتی آگ کے دھوئیں نے نیویارک اور نیو جرسی کی فضاء کو متاثر کر دیا ہے جس کے باعث حکام نے فضائی آلودگی سے متعلق صحت کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر جانے اور سخت جسمانی سرگرمیوں سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی دوران 19 جولائی کو اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کا فائنل نیو یارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جہاں 80 ہزار سے زائد شائقین کی آمد متوقع ہے۔ اگرچہ اس وقت فائنل کے انعقاد میں کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم دھند آلود موسم نے خدشات ضرور بڑھا دیے ہیں۔ ????????‼️ NUEVA YORK ESTÁ CUBIERTA DE HUMO POR LOS INCENDIOS FORESTALES EN CANADÁ, A 3 DÍAS PARA LA FINAL DEL MUNDIAL. Las autoridades recomiendan NO SALIR a menos que sea extremadamente necesario. ⚠️ pic.twitter.com/vT5fHbSAWw — Ataque Futbolero (@AtaqueFutbolero) July 17, 2026 اسپین کی ٹیم بدھ کو نیو جرسی پہنچنے کے بعد جمعرات کو کھلے میدان میں معمول کے مطابق پریکٹس کرتی رہی جبکہ ارجنٹینا کی ٹیم جمعہ کو نیو جرسی میں تربیتی سیشن کرے گی۔ ادھر نیشنل ویمنز ساکر لیگ کے ایک میچ میں خراب فضائی معیار کے باعث ہر ہاف میں اضافی وقفے دیے گئے، جبکہ بعض کھلاڑیوں نے ایسی صورتحال میں میچ کرانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب شکاگو میں میجر لیگ ساکر کا ایک میچ فضائی آلودگی کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو بارش کے باعث فضائی معیار میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل