Friday, July 17, 2026
 

ماجد ستی قتل؛ جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر نے اپنے کیخلاف فیصلہ چیلنج کر دیا

 



تحریک انصاف کے کارکن ماجد ستی قتل کیس میں سزا پانے والے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما فرخ تاجی کھوکھر نے اپنے کے خلاف فیصلہ چیلنج کر دیا۔ فرخ کھوکھر نے فیصلہ معطل کرکے ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اپیل اور ضمانت کی دونوں درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایک ہفتے میں ریکارڈ طلب کر لیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ غلط سزا دی گئی، فرخ کھوکھر موقع پر ہی نہیں تھا۔ ہائی کورٹ نے مقدمہ مدعی اور سرکاری پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل