Saturday, July 18, 2026
 

پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے لیے

 



گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے چین سے 1.7 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ سمیت مجموعی طور پر 16.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت کو گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کی مد میں 19.92 ارب ڈالر کا ہدف دیا گیا تھا، تاہم ملکی معیشت اس ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق مقررہ ہدف کے مقابلے میں پاکستان 3.72 ارب ڈالر کم حاصل کر سکا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کے علاوہ دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے بھی پاکستان کو رقوم موصول ہوئی ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اس عرصے کے دوران ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے 953.74 ملین ڈالر کا قرض لیا گیا جو کہ کسی بھی ایک ادارے سے حاصل کردہ سب سے بڑی رقم ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل