Loading
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں میں ایرانی شہریوں کی موت رائیگاں نہیں جائے گی.
میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد معصوم شہری تھے اور ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
ایرانی حکام نے بتایا کہ امریکی حملوں میں شہری علاقوں کو بھی نقصان پہنچا. ایران اس کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔
تہران نے خبردار کیا ہے کہ ان حملوں کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب، امریکی سینٹکام کاکہنا ہے کہ اس کے حملوں کا ہدف ایرانی فوجی اور لاجسٹک تنصیبات ہیں، جبکہ ایران کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں شہری بھی متاثر ہوئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل