Saturday, July 18, 2026
 

جنگ طویل ہونے کا امکان، امریکا کا ایندھن فراہم کرنے والے طیارے اسرائیل بھیجنے پر غور

 



رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کو امریکا ایران پر مزید حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے نئے آپشنز کا جائزہ لیا ہے، جن میں ایرانی جوہری تنصیبات پر مزید حملے بھی شامل بتائے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کو درجنوں اضافی ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھیجنے پر غور کر رہا ہے تاکہ اگر فوجی کارروائیاں وسیع ہوں تو فضائی آپریشنز کی صلاحیت برقرار رکھی جا سکے۔ تاہم ابھی امریکا کی جانب سے نئے حملوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ یہ اطلاعات امریکی حکام کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس پر مبنی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ مختلف عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ اگر یہ منصوبے عملی شکل اختیار کرتے ہیں تو خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے، ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی اور عالمی تیل کی منڈی پر اضافی دباؤ کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل