Sunday, July 19, 2026
 

پاکستان نے بھارتی جہازوں پر عائد فضائی حدود کی پابندیوں میں 24 اگست تک توسیع کردی

 



پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ یا بھارت سے منسلک طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹم کے مطابق یہ پابندی 24 اگست 2026 تک مؤثر رہے گی جبکہ اس مدت کے دوران تمام بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند رہیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں جس میں اب مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل