Sunday, July 19, 2026
 

مالی میں فوجی قافلے پر حملہ، 50 اہلکار ہلاک

 



مالی میں ایک فوجی قافلے پر حملے میں کم از کم 50 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ملک کے شمالی و وسطی علاقوں میں جاری شورش کے کے دوران پیش آیا جہاں شدت پسند گروہ اور مسلح تنظیمیں کئی برسوں سے سرگرم ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ اچانک گھات لگا کر کیا گیا جس میں فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے خودکار ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ مالی کی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقے میں اضافی دستے روانہ کر دیے گئے ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک کسی گروہ نے باضابطہ طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم مالی کے ساہیل خطے میں ماضی میں داعش سے وابستہ گروہوں اور القاعدہ سے منسلک جماعتوں کی جانب سے فوج اور سکیورٹی فورسز پر اسی نوعیت کے حملے کیے جاتے رہے ہیں۔ حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اس حملے کے پیچھے کون سا گروہ ملوث تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل