Monday, July 20, 2026
 

فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ میں پہلی بار ہاف ٹائم میوزیکل شو میں تبدیل

 



فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں تاریخ رقم ہوگئی جہاں پہلی بار ہاف ٹائم میں سپر باؤل طرز کا شاندار میوزیکل شو پیش کیا گیا جس نے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں اور دنیا بھر میں کروڑوں شائقین کو حیران کر دیا۔ جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ بینڈ بی ٹی ایس نے اپنی لائیو پرفارمنس سے ماحول کو گرما دیا جبکہ کینیڈا کے معروف گلوکار جسٹن بیبر کی انٹری پر اسٹیڈیم نعروں سے گونج اٹھا۔ ورلڈ کپ کے آفیشل ٹائٹل سانگ گانے والی کولمبین سپر اسٹار شکیرا نے اسٹیج پر آتے ہی شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ ان کے ساتھ نائجیرین اسٹار برنا بوائے نے بھی فیفا ٹائٹل سانگ پیش کیا جس پر پورا اسٹیڈیم رقص میں ڈوب گیا۔ شو کا سب سے حیران کن لمحہ وہ تھا جب برازیل کے لیجنڈ فٹبالرز رونالڈو اور رونالڈینو نے عالمی پاپ آئیکون میڈونا کے ساتھ اسٹیج پر شاندار انٹری دی جس پر شائقین نے کھڑے ہو کر استقبال کیا۔ فیفا حکام کے مطابق یہ ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیکل شو تھا جس کا مقصد فٹبال اور موسیقی کو ایک عالمی جشن کی صورت میں پیش کرنا تھا۔ سوشل میڈیا پر #BTSxFIFA، #JustinBieber، #Shakira اور #WorldCupFinal چند ہی منٹوں میں ٹاپ ٹرینڈز بن گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل