Tuesday, July 21, 2026
 

نورین خان کے متنازع بیان پر تحریک انصاف نے اہم وضاحت جاری کردی

 



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی بہن نورین خان کے متنازع بیان اور علیمہ خان کی اسٹریٹ موومنٹ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کو پی ٹی آئی کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے علیمہ خان کی اسٹریٹ موومنٹ اور نورین نیازی کا متنازعہ بیان کے اقدام کو ذاتی قرار دے دیا ہے۔ تحریک انصاف کے اہم ذمہ داران نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کا بیان ان کا ذاتی ہے اور پارٹی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا جبکہ علیمہ خان کی اسٹریٹ موومنٹ خوش آئند ہے تاہم لوگوں سے ان کا براہ راست رابطہ ان کا ذاتی عمل ہے۔ پارٹی زرائع نے کہا کہ احتجاج کیلئے لوگوں کو ایسے ہی نکلنا ہو گا تاہم اس کا حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی جس پر مشاورت ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں نے واضح کیا کہ سیاسی فیصلے سیاسی قیادت ہی کرے گی، بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے اقدامات ذاتی حیثیت میں ہیں جبکہ ہم پارٹی فیصلوں میں فیملی سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان کی بہن نورین خان نے ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق شرمناک بیان دیا تھا جس پر این سی سی آئی اے نے انہیں نوٹس جاری کیا ہے جبکہ علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وزیراعلیٰ کے ہمراہ ریلیاں نکال کر عوام سے خطابات کیے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل