Tuesday, July 21, 2026
 

ایران کو کویت میں امریکی فوجی کیمپ پر حملہ، میزائل سسٹم نشانہ بنانے کا دعویٰ

 



ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں واقع امریکی فوجی اڈے کیمپ عریفجان میں موجود امریکی ہمارز میزائل سسٹمز کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ حملہ پیر کے روز کیا گیا تاہم امریکی یا کویتی حکام کی جانب سے اس دعوے کی فوری طور پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب سے وابستہ ایک اور خبر رساں ادارے فارس نے رپورٹ کیا ہے کہ جنوبی ایران کے قریب سمندری حدود میں ایک یونانی آئل ٹینکر نامعلوم حملے کا نشانہ بنا جس کے بعد وہ سمندر میں رک گیا۔ فارس نیوز کے مطابق آبنائے ہرمز میں اس سے قبل نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بننے والے ایک دوسرے آئل ٹینکر کی شناخت بھی کویتی ٹینکر کے طور پر کی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل