Tuesday, July 21, 2026
 

امریکی جنگ بندی سے ایران نے اربوں ڈالر کا فائدہ اٹھایا؛ 7 کروڑ بیرل تیل چین روانہ

 



امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والی مختصر جنگ بندی کے دوران ایران نے مبینہ طور پر تیزی سے تیل برآمد کر کے 5 سے 6 ارب ڈالر کا مالی ذخیرہ جمع کرلیا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایران کو جنگ بندی کے دوران امریکی پابندیوں میں نرمی اسے بڑی مالی سہولت حاصل ہوئی۔ جس نے صرف ایک ماہ میں تقریباً 7 کروڑ بیرل خام تیل ایشیا بالخصوص چین کی جانب روانہ کیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 17 جون کو امریکا اور ایران کے درمیان عارضی معاہدے کے بعد امریکی بحری ناکہ بندی میں نرمی آئی جس کے نتیجے میں ایران کو اپنی بندرگاہوں خصوصاً چابہار سے تیل بردار جہاز روانہ کرنے کا موقع ملا۔ امریکی اخبار کے مطابق اسی دوران تقریباً 20 ایرانی آئل ٹینکر ملائیشیا کے مشرقی ساحل کے قریب پہنچے جہاں سے ان کا حتمی رخ چین کی جانب بتایا جا رہا ہے۔ صرف جون کے آخری دو ہفتوں میں ہی ایران نے تقریباً 5 کروڑ بیرل تیل برآمد کیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا کہ ملائیشیا کے مشرقی سمندری علاقے میں ایرانی ٹینکر اپنا تیل دوسرے جہازوں میں منتقل کرتے ہیں۔ یہ طریقہ کار تیل کی اصل شناخت چھپانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جس کے بعد یہ تیل چین کی نجی ریفائنریوں ٹی پاٹ ریفائنریز تک پہنچایا جاتا ہے چونکہ جنگ بندی کے دوران بھیجا گیا زیادہ تر تیل ابھی تک ایشیائی منڈیوں تک پہنچ رہا ہے اس لیے ایران کو آئندہ چند ماہ میں بھی اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے چاہے نئی امریکی ناکہ بندی مزید برآمدات کو محدود کر دے۔ تاحال ایران کی جانب سے امریکی اخبار کی اس رپورٹ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل