Tuesday, July 21, 2026
 

کراچی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

 



کراچی کے علاقے فیروز آباد میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 2 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان نسیم عباس کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو مقتول نسیم عباس اور اس کے ساتھی سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے واردات کے بعد نسیم عباس پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے نسیم عباس شدید زخمی ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی ہونے کے بعد نسیم عباس زمین پر گر گیا، جس کے بعد اس کا ساتھی بھی مدد کے لیے واپس آیا۔ واقعے کے بعد شہری بھی مدد کے لیے موقع پر پہنچے اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم نسیم عباس جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق مقتول جیکب لائن کا رہائشی، اے سی مکینک تھا اور واقعے کے وقت اپنے ہیلپر کے ساتھ موجود تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل