Loading
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو آپریشن کے لیے 2 ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر بابر سواتی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے ریسکیو آپریشن کے لیے دو ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا جس کی سمری منظوری کیلیے وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کو بھیج دی ہے۔
اس پر اسپیکر اسمبلی نے سوال کیا کہ صوبائی حکومت نے ریسکیو سروسز کے کیے ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، کیا ریسکیو کے لیے ڈرون خریدے گئے ہیں اگر نہیں تو کیوں نہیں خریدے گئے؟
انہوں نے کہا کہ حکومت ہیلی کاپٹر کیوں نہیں خریدتی کیا حکومت کے پاس پیسے نہیں۔ اسپیکر نے وزیر قانون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کالام میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے آرمی سے رابطہ کرلیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل