Loading
پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ نوری نیازی نے وکلا کے ذریعے اپنا جواب این سی سی آئی اے کوجمع کرواتے ہوئے شکایت درج کروانے والے نام پوچھ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متنازع بیان پر پیشی ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی این سی سی آئی اے میں پیش نہ ہوئیں جس پر انہیں 27 جولائی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے دوبارہ طلب کرلیا۔
نورین نیازی نے وکلا کے ذریعے اپنا جواب تفتیشی افسرکو جمع کروایا جس میں قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔
جواب میں لکھا گیا ہے کہ نورین نیازی کاایڈریس لاہورکا ہے جبکہ اسلام آباد کے تفتیشی افسرکادائرہ اختیارہی نہیں بنتا۔ نورین نیازی نے وکلا کے ذریعے سوال پوچھا کہ ہمارے خلاف شکایت درج کروانے والے کا نام بھی بتایا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل