Loading
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل عوام پر بھاری پڑ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے نظام کے بعد صرف تین روز میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے 69 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ 6 روز میں مجموعی طور پر52 روپے 19 پیسے بڑھ گئے۔
ڈیزل کی قیمت محض تین دن میں 354.35 پیسے سے بڑھ کر 375.4 پیسے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح پیٹرول تین روز کے دوران مزید 11 روپے 32 پیسے مہنگا ہوگیا، تین دنوں کے دوران صرف ایک بار پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کمی ہوئی جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 دن میں 315.80 روپے سے بڑھ کر 327.12 روپے تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈیزل 31 روپے 5 پیسے مہنگا جبکہ پیٹرول 5 روپے 44 پیسے مہنگا کیا تھا۔
قبل ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر مسلسل تیسرے روز پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں بڑا اضافہ کیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے بڑھا دیا جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے پر پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل