Loading
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین پر حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد ملک گیر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آل پاکستان پیٹرول پمپ مالکان کی ایسوسی ایشن کے رہنما نعمان بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر نہیں پہنچ سکے جبکہ مارجن اور یومیہ قیمتوں کے نفاذ پر بات چیت ناکام رہی۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد 22 جولائی کی رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام پٹرول پمپ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور مطالبات منظور نہ ہونے تک ملک گیر ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔
ایسوسی ایشن نے تمام پہٹرول پمپ مالکان کو ہڑتال میں مکمل شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے 22 جولائی کی رات 12 بجے سے تمام پیٹرول پمپ مکمل طور پر بند رکھنے کی اپیل کی۔
اُدھر مرکزی رہنما آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن شعیب خان نے ہڑتال کی حمایت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جائز مطالبات پر مثبت فیصلے کرے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے تب تک پمپ بند رہیں گے۔
اُدھر آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدامات کے خلاف ہر ہڑتال کی بھرپور حمایت کریں گے۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہڑتال کے معاملے پر پورے پاکستان کے اپنے پیٹرولیم ریٹیلرز بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس کے علاوہ آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبات کے حق میں جاری احتجاج کی مکمل تائید کا اعلان کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل