Loading
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے قیمتوں کے یومیہ تعین کا نظام نافذ ہونے کے بعد دوسرے روز پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے کا اضافہ کیا۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق 22 جولائی کے لیے ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل