Loading
ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ انگلینڈ میں پانی کے محدود وسائل کے باعث حکومت کے 15 لاکھ نئے گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کو شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
حکمراں لیبر پارٹی نے 2024 کے عام انتخابات سے قبل اپنی پانچ اہم ترجیحات میں رہائش کے شعبے کو شامل کرتے ہوئے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے دورِ حکومت میں پانچ سال کے اندر 15 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
تاہم، واٹر یو کے کی جانب سے کرائی گئی ایک آزادانہ تحقیق کے مطابق انگلینڈ میں موجودہ آبی وسائل صرف 4 لاکھ 20 ہزار نئے گھروں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں، جو حکومتی ہدف سے 10 لاکھ سے زائد گھروں کی کمی ظاہر کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ پہلی، منصوبہ بندی سے متعلق بیوروکریٹک رکاوٹیں، جن کی وجہ سے نئی آبی تنصیبات کی تعمیر میں تاخیر ہو رہی ہے، اور دوسری، موجودہ قوانین جو واٹر کمپنیوں کو مستقبل کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے سے روکتے ہیں۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر پانی کے بنیادی ڈھانچے میں بروقت سرمایہ کاری اور منصوبہ بندی نہ کی گئی تو حکومت کے رہائشی منصوبوں پر عمل درآمد مزید مشکل ہو سکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل