Loading
وفاقی حکومت نے اخراجات کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے رواں مالی سال 2026-2027 بھی کفایت شعاری پالیسی برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال 2026-2027 کے لیے بھی کفایت شعاری کے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزارتِ خزانہ نے وفاقی اخراجات پر قابو پانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2023 اور 2024 میں منظور شدہ کفایت شعاری اقدامات مالی سال 2026-2027 میں بھی نافذ رہیں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کفایت شعاری اقدامات وفاقی محکموں، سرکاری ملکیتی اداروں، خودمختار و قانونی اداروں اور ریگولیٹری اتھارٹیز پر بھی لاگو ہوں گے سرکاری ملکیتی اداروں کے لیے یہ اقدامات وفاقی حکومت کی ہدایت تصور کیے جائیں گے۔
کابینہ نے کفایت شعاری کمیٹی کو کیس ٹو کیس بنیاد پر نرمی دینے کا اختیار بھی دے دیا اورتمام وزارتوں، ڈویڑنز اور متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل