Tuesday, July 21, 2026
 

انجمن تاجران مظفرآباد نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی 22جولائی کی ہڑتال مسترد کردی

 



انجمن تاجران مظفرآباد نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی 22جولائی کی ہڑتال کی کال مسترد کردی۔مرکزی انجمن تاجران مظفر آباد نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی 22جولائی کی لاک ڈاؤن کال سے خود کو واضح طور پرالگ کرلیا۔ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو ہرطبقہ فکر کی جانب سے مکمل طور پر مسترد کیا جارہاہے۔مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد کے عہدیداروں نے کہا کہ قائم مقام چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد گوہرکشمیری ہی تمام تاجروں کے متفقہ رہنما ہیں۔ہمارے فیصلے کے مطابق 22جولائی کو مظفرآباد میں تمام مارکیٹیں ودکانیں کھلی رہیں گی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ صرف مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد ہی تاجروں کو کسی قسم کی کال دینے کی مجاز ہے۔مظفرآباد میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں اور حالات کافی بہتر ہوچکے ہیں۔تاجراپنے رہنما گوہرکشمیری کے ہر حکم کے پابند ہیں۔ ماہرین کی رائے کے مطابق عوام کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا شرانگیزایجنڈاجان چکے ہیں۔مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد کا یہ فیصلہ کشمیر کے کاروباری شخصیات اور عوام کے لئے خوش آئند اور امن کا پیغام ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل