Loading
خیبر پختونخوا میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی تیز بارشوں اور فلیش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث اب تک 12 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 5 مرد، 5 بچے اور 2 خواتین جبکہ زخمیوں میں 10 مرد، 4 خواتین اور 4 بچے شامل ہے۔ تیز بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 18 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 15 گھر جزوی جبکہ 3 گھر مکمل منہدم ہوئے۔
حادثات صوبے کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تور غر اور کرم اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ صوبے کے تمام دریاوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطع اور بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
ترجمان کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہوا ہے۔
عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل