Tuesday, July 21, 2026
 

کھجور کے درختوں کوبچانے کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی تیار

 



اردن سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ انجینئر زید سنوکروت نے کھجور کے درختوں کو تباہ کرنے والے خطرناک ریڈ پام ویول کے خلاف مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے ابوظہبی میں ڈیپ ٹیک کمپنی پامیئر قائم کر دی۔ زید سنوکروت کے مطابق لاکھوں کھجور کے درخت اس کیڑے کی وجہ سے تباہ ہو رہے تھے، جس سے خطے کی ثقافت، غذائی تحفظ اور زرعی معیشت کو شدید خطرات لاحق تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب انہیں کوئی مؤثر حل نظر نہیں آیا تو انہوں نے خود اس مسئلے کا حل تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس مقصد کے لیے قائم کی گئی کمپنی پامیئر نے زراعت اور ماحولیاتی نگرانی کے لیے پیٹنٹ شدہ اے آئی اکوسٹک ٹیکنالوجی تیار کی ہے، جو آوازوں کے تجزیے کے ذریعے درختوں میں نقصان یا بیماری کی بروقت نشاندہی کر سکتی ہے۔ زید سنوکروت نے بتایا کہ ابتدائی اے آئی ماڈل لیبارٹری میں تو کامیاب رہا لیکن عملی میدان میں مختلف موسمی حالات اور قدرتی آوازوں کی وجہ سے اس کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ ان کے مطابق حقیقی ماحول میں ٹیکنالوجی کو مؤثر بنانے کے لیے مسلسل تحقیق اور بہتری کی ضرورت پیش آئی، جس کے بعد کمپنی نے اپنے نظام کو مزید قابلِ اعتماد بنایا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل