Tuesday, July 21, 2026
 

لاہور: کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم 3 سال بعد گرفتار

 



شادمان پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے شاہ جمال سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو 3 سال بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم رضوان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں پرچون کا کاروبار کرتا تھا۔ ملزمان شہریوں کو کاروبار میں سرمایہ کاری کا لالچ دے کر رقم وصول کرتے اور دھوکے سے ان سے نقد رقم اور گاڑیاں ہتھیا کر فرار ہو جاتے تھے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار اشتہاری رضوان 9 تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا۔ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل