Tuesday, July 21, 2026
 

مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد سمیت فلسطینی املاک کو آگ لگادی

 



مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی املاک پر حملہ کیا اور ایک مسجد سمیت گاڑیوں اور گھروں کو آگ لگادی۔ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی آباد کاروں نے ہیبرون کے جنوب میں مسافر یطا کے فلسطینی گاؤں الطوانی پر حملہ کر کے گھروں، گاڑیوں اور ایک مسجد کو آگ لگا دی۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق حملے کے دوران اسرائیلی فورسز نے آباد کاروں کو تحفظ فراہم کیا۔اطلاعات کے مطابق جنوبی ہیبرون کے علاقے مسافر یطا کے فلسطینی گاؤں الطوانی میں اسرائیلی آباد کاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے حملہ کر کے متعدد گھروں، گاڑیوں اور ایک مسجد کو آگ لگا دی۔ Videos show Israeli settlers attacking the Palestinian village of al Tuwani in Masafer Yatta, south of Hebron, setting homes, vehicles and a mosque on fire. According to Palestinian media, Israeli forces provided protection for the settlers during the assault. pic.twitter.com/uKwUqEAtFo — Al Jazeera English (@AJEnglish) July 19, 2026 مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران املاک کو نقصان پہنچا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ مغربی کنارے میں حالیہ عرصے کے دوران آباد کاروں کے فلسطینیوں پر تشدد کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل