Tuesday, July 21, 2026
 

گجرانوالہ، ٹرانسفارمر ورکشاپ اور گرڈ اسٹیشن میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو آپریشن جاری

 



شاہین آباد میں واقع ٹرانسفارمر ورکشاپ اور گرڈ اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گرڈ اسٹیشن کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی 7 فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کی زد میں آنے والے سامان میں بجلی کے ٹرانسفارمرز اور بڑی مقدار میں موجود ٹرانسفارمر آئل شامل ہے جس کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔ واقعے پر قابو پانے اور مزید نقصان سے بچنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل