Loading
معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان معاملات بہتر نہیں ہوئے اور طلاق کی قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
کچھ عرصے قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں خاندانوں میں صلح ہو گئی ہے اور یہ فیصلہ والدہ کے مشورے پر بہن اور بچے کی بہتری کے لیے کیا گیا۔
رجب بٹ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اپنی نئی ویڈیو میں اس بات کی تردید کی اور کہا کہ ان کے اور ایمان فاطمہ کے درمیان جو کچھ ہو چکا ہے، اس کے بعد اب کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا، قانونی کارروائی میں وقت لگتا ہے، لیکن طلاق ضرور ہو گی۔
View this post on Instagram
یوٹیوبر نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی مالی ذمہ داریاں ہمیشہ پوری کریں گے کیونکہ یہ ان کا فرض ہے مگر عون شیخ اور ایمان فاطمہ کو صلح سے متعلق جھوٹے دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
دوسری جانب رجب بٹ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر صلح نہیں ہوئی تو رجب بٹ نے ایمان فاطمہ کو پھول کیوں بھیجے؟ جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان مفاہمت کے آثار نظر نہیں آتے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل