Loading
بھارت میں تباہ کُن مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے ایک ہی دن میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو ہونے والی بارشوں سے سب سے زیادہ اموات مقبوضہ کشمیر ، ناگالینڈ اور اتراکھنڈ میں رپورٹ ہوئیں۔
مقبوضہ کشمیر کے ہمالیائی علاقے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ ریسکیو عملہ لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے تلے پھنسے لوگوں کی تلاش کر رہا ہے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مقامی خبروں کے مطابق راجوری اور پونچھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی سیلاب نے سڑکوں، گھروں اور کاروبار کو نقصان پہنچایا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل