Loading
فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں آج رات دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور 2010 کے عالمی چیمپئن اسپین کے درمیان ٹائٹل کا فیصلہ ہوگا۔ اس بڑے مقابلے سے قبل مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی سپر کمپیوٹر نے بھی اپنی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
نیویارک میں ہونے والے فائنل کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے ہوگا۔ یہ اسپین کی تاریخ کا دوسرا ورلڈ کپ فائنل ہے جبکہ ارجنٹینا ساتویں مرتبہ فائنل کھیل رہا ہے، تاہم کھیلوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے والے اوپٹا کے اے آئی سپر کمپیوٹر نے اسپین کو فیورٹ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سپر کمپیوٹر نے 25 ہزار ڈیجیٹل سیمولیشنز کی بنیاد پر پیشگوئی کی ہے کہ اسپین کے عالمی چیمپئن بننے کے 59.6 فیصد امکانات ہیں جبکہ ارجنٹینا کی کامیابی کا امکان 40.4 فیصد ہے۔
سیمولیشن کے مطابق اسپین کے مقررہ 90 منٹ میں میچ جیتنے کا امکان 45 فیصد ہے جبکہ میچ کے اضافی وقت میں جانے کے امکانات 29 فیصد ہیں۔
دوسری جانب ارجنٹینا کے مقررہ وقت میں کامیابی حاصل کرنے کا امکان 26 فیصد ظاہر کیا گیا ہے۔
اگرچہ اے آئی ماڈل نے اسپین کو معمولی برتری دی ہے، تاہم فٹبال کے شائقین کی نظریں اب اس بات پر مرکوز ہیں کہ میدان میں کون سی ٹیم بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹرافی اپنے نام کرتی ہے۔
واضح رہے کہ اوپٹا سپر کمپیوٹر بنیادی طور پر کوئی روایتی فزیکل کمپیوٹر نہیں بلکہ یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایسا ماڈل ہے جو کھیلوں کے ایونٹس کی پیشگوئیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل