Monday, July 20, 2026
 

کراچی، مختلف واقعات میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو پراسرار واقعات نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی۔ ایک واقعے میں خاتون فائرنگ سے زخمی ہو گئی جبکہ دوسرے واقعے میں ایک خاتون مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے کے بعد دم توڑ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق پہلا واقعہ فیڈرل بی ایریا بلاک 7 میں پیش آیا جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہونے والی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت شاہین کے نام سے ہوئی۔ پولیس واقعے کی نوعیت اور فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، گلزار مدینہ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں ایک گھر میں خاتون مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔ ایدھی حکام کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ متوفیہ کی شناخت 30 سالہ وردہ کے نام سے کی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل