Tuesday, July 21, 2026
 

آزاد کشمیر کے بحران میں وفاقی وزرا کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے معاملہ پیچیدہ ہورہا ہے، بلاول بھٹو

 



پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران میں وفاقی وزرا غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر معاملے کو مزید پیچیدہ بنارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کامیابی کو پاکستان کی کامیابی سمجھتا ہوں مگر آزاد کشمیر کا معاملہ اب بحران کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر  کے حالیہ بحران میں بعض وفاقی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے معاملات کو بہتر بنانے کے بجائے مزید پیچیدہ کیا، اختلافِ رائے اپنی جگہ، مگر ذمہ دار عہدوں پر موجود افراد کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے جو کشیدگی میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی وفاقی وزیر اپنے نامناسب الفاظ پر نہ معذرت کرے اور نہ ہی اپنے مؤقف پر نظرِ ثانی کرے، تو اس سے یہی تاثر جاتا ہے کہ وفاقی حکومت ان بیانات کی تائید کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل