Tuesday, July 21, 2026
 

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے کا عبوری چالان جمع، ملزمہ کے خلاف اہم انکشافات

 



سٹی کورٹ میں سٹی ٹی ڈی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے کا عبوری چالان جمع کرادیا چالان میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف قائم مقدمات کی تعداد 21 ہونے کا انکشاف ہوا ہے، مقدمے میں انمول عرف پنکی اس کا بھائی ناصر، عین اللہ اور میسر علی عرف کو کی گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ملزمہ کا نام انمول عرف منزہ عرف پنکی تحریر ہے، عبوری چالان کے مطابق ملزم میسر علی عرف عاطف، ناصر اور عین اللہ کواختر کالونی سے گرفتار کیا، ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور کوکین برآمد ہوئی، ملزم میسرعلی نے بتایاکہ اس کو عامرنے بتایا کہ وہ میڈیم پنکی کیلئے کام کرتا ہے۔ عبوری چالان میں کہا گیا کہ عامر نے فون پر پنکی سے بات کرائی تھی، ملزان نے انکشاف کیا کہ میڈیم پنکی کے کہنے پر پورے کراچی میں منشیات سپلائی کرتے تھے، ایک گرام منشیات 12 ہزار سے 15 ہزار کی تھی، یہ ریٹ پنکی طے کرتی تھی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کے انکشاف کے بعد پنکی سے وومن جیل میں تفتیش کی، ملزمہ نے منشیات کا نیٹ ورک چلانے کا اعتراف کیا ہے، ملزمہ نے بتایا کہ وہ اس نیٹ ورک کی سرغنہ ہے، ملزمہ کے انکشافات کے بعد اسے اس مقدمے میں بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزم ناصر نے بتایا کہ انمول عرف پنکی اس کی سگی بہن ہے۔ عبوری چالان کے مطابق  پنکی گھر والوں سے ناراض ہوکر لاہور چلی گئی تھی، ملزمان کیخلاف 18 نومبر 2018 کو مقدمہ درج کیا گیا عبوری چالان میں تفتیشی افسر انسپکٹر منصور سمیت 14 گواہوں کے نام شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل