Tuesday, July 21, 2026
 

کوئٹہ میں پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل باوٴزر میں آگ بھڑک اٹھی 2 افراد جھلس کر جاں بحق

 



سریاب کسٹم کے قریب بازار میں پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل باوٴزر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی کے مطابق میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں، بھرپور ریسکیو آپریشن کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ عبدالحق اچکزئی نے کہا کہ بروقت کارروائی سے پیٹرول پمپ، قریبی گاڑیوں اور اطراف کی املاک کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل