Tuesday, July 21, 2026
 

پنجاب میں 96 لاکھ بچے آؤٹ آف اسکول ہونے کا انکشاف

 



صوبہ پنجاب میں 96 لاکھ بچے آؤٹ آف اسکول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں کتنے بچے آؤٹ آف اسکول ہیں؟ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اپوزیشن رکن اسمبلی احمر رشید بھٹی کے سوال پر تفصیلات پنجاب اسمبلی  میں پیش کردیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کی مردم شماری 2023ء کے مطابق 5 سے 16سال کی عمر کے 96 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، پاکستان کی 45 میں سے پنجاب کی 30 تحصیلوں میں آؤٹ آف اسکول بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن آؤٹ آف اسکول بچوں کو اسکول میں لانے کے لیے سرگرم ہے، اسکول انرولمنٹ مہم سمیت دیگر انشی ایٹوز شروع کردیے گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل