Loading
امریکا کی ریاست مِنیسوٹا میں ایک خوش نصیب شخص نے لاٹری میں 3 کروڑ 41 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا جیک پاٹ جیت کر ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا لوٹو امریکا انعام اپنے نام کر لیا۔
مِنیسوٹا لاٹری حکام کے مطابق ریاست میں یہ اب تک جیتا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا جیک پاٹ ہے۔
حکام نے بتایا کہ خوش نصیب فاتح کے پاس اپنی انعامی رقم وصول کرنے کے لیے ایک سال کا وقت ہوگا۔
مِنیسوٹا لاٹری کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈم پروک نے کہا کہ اتنے بڑے جیک پاٹ کی جیت پورے صوبے میں خوشی اور جوش پیدا کرتی ہے، جبکہ لاٹری سے حاصل ہونے والی آمدنی ریاست کے عوامی مفاد کے منصوبوں میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔
جیتنے والا ٹکٹ فروخت کرنے والے ہولی ڈے گیس اسٹیشن کو بھی 10 ہزار ڈالر کا بونس دیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل