Loading
سوشل ایکٹوسٹ اور ماہر نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے شوہر سے خلع لینے کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیحہ علی نے اپنے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے خلع دائر کی۔
انہوں نے عدالت کو موقف پیش کیا کہ ان کے شوہر، حارث کھوکھر، ایک اچھے کردار کے مالک نہیں کیونکہ وہ انہیں گالیاں دینے کے ساتھ تشدد بھی کرتے تھے۔
ان کا موقف ہے کہ شوہر انہیں جانوروں کی طرح ٹریٹ کرتا ہے اور اب وہ ان کے ساتھ ازدواجی زندگی میں نہیں رہنا چاہتیں۔
عدالت میں استدعا کی گئی کہ خلع کی ڈگری جاری کرنے کا فوری حکم دیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل