Loading
شہر قائد میں ایک اور شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر مسلح افراد نے قتل کردیا جس کے بعد رواں سال میں اب تک مزاحمت پر مارے جانے والے شہریوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیروز آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او فیروز آباد عدیل افضال نے بتایا کہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 45 سالہ نسیم عباسی کے نام سے کی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے، مقتول جیکب لائن کا رہائشی اور ایئر کنڈیشن مکینک تھا جو موٹر سائیکل پر اپنے ہیلپر کے ہمراہ جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس سے پرس اور موبائل فون جبکہ ہیلپر سے بھی موبائل فون چھین لیا اور جاتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نسیم عباسی جاں بحق ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 3 خول ملے ہیں تاہم پولیس جائے وقوعہ سمیت ڈاکوؤں کے فرار ہونے والے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کو تلاش کر کے فوٹیجز حاصل کر رہی ہے تاکہ ڈاکوؤں کی شناخت میں مدد مل سکے جبکہ پولیس عینی شاہدین سے بھی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل